Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2021 07:14pm

پشاور: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس نے شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلاء کردیا۔

پشاور میں بھی عید سے پہلے آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

چینی کی فی کلو قیمت 96 سے بڑھ کر 110 ہوگئی، جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 860 سے بڑھ کر 1010 کا ہوگیا اسی طرح گھی کی فی کلو قیمت بھی 170 سے بڑھ کر 260 روپے تک جاپہنچی۔

آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو آگ بگولا کردیا۔

شہری کہتے ہیں آخر کب تک ان کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جائے گا۔

مہنگائی کے ہاتھو پریشان شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر فلفور قابو پانے کا مطالبہ کردیا۔

Read Comments