کراچی کے مختلف علاقوں میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی بڑی تعداد اور بچے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرواکر عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے لخت جگرحضرت اسماعیلٰ علیہ السلام کو درباری خداوندی میں پیش کرکے استقامت کا وہ نمونہ پیش کیا کہ تاریخ عالم اسکی مثال لانے سے قاصر ہے۔
عیدالاضحیٰ کی نمازکے بعدملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی گئی۔
کہیں صبح سات بجے تو کہیں آٹھ بجے جانوروں کو ذبح کیا گیا۔ یہ سلسلہ شام تک جاری رہیگا جبکہ اگلےدوروز بھی قربانی کے جانور ذبح کئےجائیں گے۔ سنت ادا کرکے شہری بھی خوش نظر آئے۔
بچوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، کچھ بچوں کا کہنا تھا کہ قربانی کرکے اچھا لگا۔ قربانی حضرت خلیل اللہ کی سنت اور انکی بے مثال قربانی کی یاد میں نیاز مندی کا بہترین ذریعہ قربانی ہے۔