Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2021 07:55pm

ڈالر کی قیمت میں چوراسی پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چوراسی پیسے اضافہ ہوا ہے، ڈالر تقریبا دس ماہ بعد ایک سو باسٹھ روپے بتیس پیسے پر بند ہوا،

رواں ماہ اب تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے پینتالیس پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

دو جولائی کو ڈالر کی قیمت ایک سو ستاون روپے ستاسی پیسے تھی، جو آج ایک سو باسٹھ روپے بتیس پیسے ہوگئی ہے،

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی ستر پیسے مہنگی ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک سو باسٹھ روپے بیس پیسے ہوگئی۔

Read Comments