Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2021 11:41pm

'بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح لیکر طلوع ہوگا۔ گلگت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی، کشمیری عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کر دیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالف جماعتوں کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے، مخالف جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،

ان کا مزید کہناتھا کہ شکست ان جماعتوں کا مقدر ہے۔ کشمیری عوام ایماندار اور دیانتدار قیادت کے ساتھ ہیں۔ 25جولائی کو کشمیر کے عوام دیانتدار اور شفاف قیادت کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کشمیری عوام کی محبت کے باعث پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر الیکشن میں فتح حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ جرات مندی کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

Read Comments