Aaj Logo

شائع 24 جولائ 2021 11:14pm

سندھ : کورونا، اسپتالوں سے متعلق اطمینان کا اظہار

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے سندھ کے اسپتالوں لی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا اسپتالوں کی حالت بہتر ہے محکمہ صحت کے اچھے اقدامات کی وجہ سے کورونا کی صورتحال پر قابو ہے۔انھوں نے وضاحت دی کہ مرتضی وہاب کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر پارٹی میں کسی کو اعتراض نہیں۔

سابق وائس چئیرمین کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نجیب ولی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے نجیب ولی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا لوگ پیپلز پارٹی میں اس لیے شمیولیت کر رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی قیادت عوام میں رہتی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا سندھ کے اسپتالوں میں کورونا وارڈز کا اضافہ کیا ہے، کئی اسپتالوں میں جگہ خالی ہے اور وہاں سہولیات میسر ہیں محکمہ صحت کی وجہ سے آج کراچی میں کورونا قابو میں ہے۔

سعید غنی نے کہا مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پر پارٹی میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں، لوکل گورنمنٹ کے قانون میں موجود ہے کہ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد حکومت کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر بنا سکتی ہے ۔

سعید غنی نے متنازعہ مردم شماری پر ایم کیوایم کوزمے دار قرار دیا اور کہا متنازعہ مردم شماری کو ایم کیو ایم نے بھی سپورٹ کیا۔

Read Comments