Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2021 10:47am

ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کا تاثر غلط ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔

فواد چودھری نے سماجی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انتخابی اصلاحات، نیب قوانین پر کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے، انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔

Read Comments