Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2021 12:52pm

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل

برج ٹاؤن :پاکستان اور ویسٹ انڈیز 4میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی20میں آج برج ٹاؤن میں مدمقابل آئیں گے۔

کیریبین سرزمین پر پہلے امتحان کیلئے گرین شرٹس نے کمر کس لی،پہلا ٹی 20برج ٹاؤن میں شیڈول ہے ،لائیو ایکش پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔

شاہینوں نےپہلےمقابلے سےقبل آخری ٹریننگ سیشن میں خوب جان ماری۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت پرنظریں مرکوز کرلی اورکہاکہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ،سیریز میں مختلف کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بینچ اسٹرینتھ کوبھی آزمائیں گے۔

دونوں ٹیموں میں اب تک 14ٹی 20کھیلے گئے،11میں فتح کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

Read Comments