Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2021 07:24pm

لیگی نائب صدر مریم نواز کورونا کا شکار، قرنطینہ کرلیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ مریم نواز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

مریم نواز نے بھی اپنے ٹویٹ میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے صحت یابی کی دعا پر اپنے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انکےلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Read Comments