Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2021 07:28pm

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس

جوڈیشل کمیشن نے وکلاء تنظیموں کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کر دی گئی۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے چار کے مقابلے میں پانچ کی اکثریت سے جسٹس محمد علی مظہر کے نام کی سفارش کر دی۔

بعدازاں معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کا سندھ ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے پانچواں نمبر تھا۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر عدالتوں میں ہڑتال کی کال بھی دے چکی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے بظاہر آج کے اجلاس میں وکلاء تنظیموں کے اعتراضات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

Read Comments