Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2021 07:33pm

کراچی : کورونا کیسز میں اضافہ، مکمل لاک ڈاون پر غور

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تشوشناک اضافے کےباعث مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز زیر غور ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تجویز پر جمعہ کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کا امکان ہے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،

کراچی میں محکمہ صحت کی تجویز پر مکمل لاک ڈاؤن پرغورکیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی سفارش پرجمعہ کوحتمی فیصلہ ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام وفاقی اورصوبائی ادارےبندرہیں گے۔

لاک ڈاؤن کےدوران اندرون ملک بس سروس معطل رہےگی۔ فلائٹس اورٹرین کی بھی بندکرنے کی درخواست کرجاسکتی ہے۔

Read Comments