Aaj Logo

شائع 03 اگست 2021 09:57pm

ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

ٹھٹھہ میں ایک باپ نےاپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پیرکی رات تین لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹی پر تشدد کیا اور قتل کردیا۔

مقتولہ کے شوہر کے مطابق مقتولہ دو مہینے بعد اپنے والدین کے گھر گئی تھی۔ اُسے پسند کی شادی کرنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد اپنی بیٹی سے سخت ناراض تھے۔

شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کے والدنے اپنی بیٹی کو کال کی اور ملنے کےلئے کہا۔

تفتیشی افسر کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم حمزہ لاکھو نے خاندان کے تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر خاتون پرتشدد کیاپھر اُسے جھیل میں پھینک دیا۔

لاکھو کو گرفتار کر کےاُس کے اور اس کے ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Comments