Aaj Logo

شائع 12 اگست 2021 11:11pm

بھارت کی مواصلاتی سیٹلائیٹ کو خلاء میں بھیجنے کی کوشش ناکام

بھارت میں سمندری طوفانوں اور دیگر قدرتی آفات کا پتہ لگانے کےلئے ایک مواصلاتی سیٹلائیٹ کو خلاء میں بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق سیارے کو خلا میں لے جانے کےلئے تیار کیے گئے راکٹ نے شروع کے دو مراحل تو کامیابی سے طے کیے تاہم تیسرے مرحلے پر ناکام ہوگیا جس کے سبب سیٹلائٹ خلائی مرکز میں نہیں جاسکتا.

بھارتی خلائی ایجنسی نے اس ناکامی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم اس ناکامی کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے.

Read Comments