Aaj Logo

شائع 14 اگست 2021 06:36pm

اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، وزیر اعظم کا سرکاری اداروں میں بہتری لانے اور کاروبار کو آسان بنانے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری راغب کرنے کےلئے متعلقہ حکام کو اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں بہتری لانےاور کاروبار کو آسان بنانے پرزوردیا۔

انہوں نے برآمدات کو متنوع بنانے اور درآمدات کا متبادل تلاش کرنے پرزوردیا۔

عمران خان نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت گیس اور معدنی شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل نے اصلاحات کےلئے 14 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس کا مقصد اگلے تین سال میں شرح نمو چھ فیصد تک بڑھانا اور سرمایہ کاری 15 فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کرنا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments