Aaj Logo

شائع 16 اگست 2021 11:39pm

'کسی کو بھی طالبان کو افغانستان کی حکومت تسلیم نہیں کرنا چاہیئے'

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی طالبان کو افغانستان کی حکومت تسلیم نہیں کرنا چاہیئے.

رائیٹرز کے مطابق انہوں نے مغرب ہر افغانستان میں اقوامِ متحدہ یا نیٹو جیسے مکینزم کے تحت کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہم نہیں چاہتے کہ کوئی طالبان کو تسلیم کرے.

انہوں نے کہا ہم تمام ہم خیالوں کی ایک متحد پوزیشن چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو دوبارہ دہشتگردی کی آماجگاہ بننے سے روک سکیں.

ایک سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ لگتا تھا افغانستان اتنی تیزی سے طالبان کے قابو میں آجائے گا.

جس کے جواب میں انہوں نے کہا یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ امریکا کہ انخلاء کے فیصلے سے واقعات میں تیزی آئی.

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اُس نے ابھی تک طالبان کو افغانستان کی نئی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے.

Read Comments