Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2021 08:09pm

شیخ رشید کی سی پیک کمپنیوں،چینی کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنےکی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں چینی کارکنوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پیر کے روزاسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پیک کی متعلقہ کمپنیوں کو پاک فوج سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کےلئے عالمی سازشیں ہو رہی ہیں۔عمران خان اس بڑے منصوبے کو آگے لے جانے کےلئے پُرعزم ہیں جو ہماری معیشت کےلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔

افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک ملک میں ایک ہزار دو سو ستتر لوگ ملک میں لائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم سمیت چار ہزار لوگوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments