دل دہلا دینے والی ویڈیو:کھجور کے درخت نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا

سوشل میڈیا پر اسرائیل کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک راہ...
شائع 25 اگست 2021 01:00pm

سوشل میڈیا پر اسرائیل کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک راہ گیر خاتون پر کھجور کے درخت کے گرنے اور اس کے نتیجے میں اس کی موت کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ خوفناک حادثہ اتوار کے روز شمالی اسرائیلی شہر طبریا میں ایک جھیل کے کنارے پیش آیا،جس کے نتیجے میں ایک 66 سالہ خاتون کھجور کا درخت گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔

یونائیٹڈ ایمبولینس سروس کے ڈاکٹر ہزالا نے کہا کہ تیز ہوا سے ایک کھجور کا درخت زمین پر آگرا اور درخت کے قریب سے گزرنے والی خاتون راہ گیر کو کچل ڈالا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو شہر میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔

حکام کے مطابق خاتون طبریا کارنیشے پر چل رہی تھیں کہ اچانک کھجور کا درخت ٹوٹ کر اس کے سرپر آ گرا اور وہ اس کے نیچے دب گئیں۔

ایک طبی امدادی کارکن نے وضاحت کی کہ جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو ہم نے زخمی عورت کو ایک بڑے درخت کے تنے کے نیچے پھنسے ہوئے دیکھا۔ اس کا کہنا تھا کہ خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئی تھیں۔

Read Comments