Aaj Logo

شائع 26 اگست 2021 09:13am

سی ٹی ڈی کی کارروائی: 7 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مبینہ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Read Comments