Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اگست 2021 07:50pm

"ارشد ندیم میرے جیولین سے بس تیاری کررہا تھا، بات کو مدعا بنانے پر دُکھ ہے"

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نے پاکستانی جیولین ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ دوستانہ بات چیت کو منفی رنگ دینے پر بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں.

23 سالہ نیرج نے ایونٹ میں 87.58 میٹر تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا.

نیرج چوپڑا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو ان کے کمنٹس کو پروپیگنڈا کےلئے استعمال سے منع کیا.

انہوں نے واضح کیا کہ ارشد ندیم میرے جیولین سے چھیڑ چھاڑ نہیں کررہا تھا. وہ بس پریکٹس کررہا تھا اور کچھ نہیں.

نیرج نے مزید کہا کہ وہ اس پروپیگنڈا سے بہت مایوس ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کے دوران کھلاڑی عموما اپنے جیولین منتظمین کو دے دیتے ہیں اور انہیں مقابلے میں شریک کوئی بھی ایتھلیٹ استعمال کرسکتا ہے.

واضح رہے نیرج نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ فائنل کے شروع میں وہ اپنا جیولین ڈھونڈ رہے تھے اچانک دِکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ ارشد ندیم کے پاس تھا. ان کےمانگنے پر ارشد ندیم نے انہیں دے دیا.

Read Comments