Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2021 06:09pm

سردار عطاء اللہ مینگل انتقال کرگئے

بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطاءاللہ مینگل مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عطاء اللہ مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔

سردارعطاء اللہ مینگل نے 1970کے الیکشن میں نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سےحصہ لیا۔

Read Comments