Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2021 11:52am

افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہونی چاہیئے، ملالہ یوسفزئی

نیویارک:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہےکہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے،افغان لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کرنی چاہیئے،یہ مستحکم افغانستان کیلئے ضروری ہے،

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنماء ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے ضروری ہے کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں اور سلامتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو۔

پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔

Read Comments