Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2021 01:36pm

قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد:چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگیا، قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہی کورم کی نظر ہوگیا ، پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللّٰہ کی نشاندہی پر کورم نامکمل نکلا ،ایوان نے حریت رہنما ءسید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظورکر لی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، سید علی گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عطاء اللہ مینگل کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پیپلزپارٹی کےنوید قمرنےکہاکہ مشترکہ اجلاس کےموقع پرپریس گیلری بند کردی گئی،کورم کی ضرورنشاندہی کریں گے۔

سعد رفیق نے نوید قمرکےمؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ علی گیلانی ہم سب کے ہیرو ہیں، ان کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے۔

حریت رہنما ءسید علی گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی گئی۔

قرارداد کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی، کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔

Read Comments