انوکھا احتجاج ،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،رکن اسمبلی رنجیت سنگھ کی رکشے میں آمد
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور وہ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافے سے جہاں ایک طرف عوام کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا وہاں ارکان اسمبلی بھی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جے یو آئی کے اقیلتی رکن اسمبلی احتجاجاً ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی اجلاس کے لئے رکشہ میں سفر کرکے پہنچ گئے۔
رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے، لیکن رکشہ میں ذیادہ کرایہ لینے پر بھی نالاں نظر آئے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رکشہ میں بھی کرایہ بڑھا دیئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک رکشہ والے کو دو سو روپے کرایہ دیا۔