Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2021 12:08am

'بھارت کا انتہاپسندانہ رویہ امن کیلئے خطرہ ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک اور پاکستانی امن پسند قوم ہے۔ بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے لہو سے امن کی تاریخ رقم کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا امن کے پیامبرہیں، ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان کے ایم پی اے سلمان نعیم نے ملاقات کی اور حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں عثمان بزدار نےعوامی مسائل ترجیحی بنیاووں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے ہر پسماندہ ضلع کو نظر انداز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

Read Comments