Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2021 06:53pm

'سی پیک کے دائرہ کارمیں وسعت آرہی ہے'

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے دائرہ کارمیں وسعت آرہی ہے۔گوادرسی پیک کےلےچ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔سی پیک ہمسایہ ملک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آئی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرنےکہاداسو پراجیکٹ سےمتعلق سیکیورٹی کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اورکوشش ہےداسو معاملےمیں ملوث ملزمان کوجلدگرفتار کرکےسزا دی جائے۔ سیکیورٹی کے نظام کو وسعت دینے کےلےو حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ داسو سی پیک پراجیکٹ نہیں ہے اور نہ ہی سی پیک کی سیکیورٹی میں داسو شامل تھا۔سی پیک ہمسایہ ملک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر دستخط ہوئے ہیں اورسی پیک کے دائرہ کارمیں وسعت آتی جا رہی ہے۔انڈسٹریل زون بن رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ایم ایل ون منصوبے پر بھی میٹنگز چل رہی ہیں۔ وزیراعظم بہت جلد کے سی آرپراجیکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا افتتاح کریں گے۔

وزیرمنصوبہ بندی نے کہاسکھر حیدرآباد موٹروے آج تک نہیں بنی جبکہ گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Read Comments