'افغانستان میں گزشتہ کئی سال کی بھارت کی اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ڈوب گئی'

وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کہتے ہیں پاکستان کوتباہ...
شائع 23 ستمبر 2021 07:29pm

وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کہتے ہیں پاکستان کوتباہ کرنے کےلئے افغانستان میں گزشتہ کئی سال کی بھارت کی اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ڈوب گئی ہے۔افغانستان ایک تباہ حال ملک ہے،اس سے بہت توقعات وابستہ نہیں کرنا چاہئیں۔

اسلام آباد میں پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ تمام مسالک کے آئمہ قابل احترام ہیں۔پیغام پاکستان زندگی کے ہر شعبے میں آئے گا۔افغانستان تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔کابل کوگزشتہ بارہ پندرہ سال پاکستان پرالزام تراشی کےلئے ہندوستان نے استعمال کیا۔

وزیرمذہبی امورنے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کا بل وزارت انسانی حقوق سے آیا تھا۔ ہمیں یہ بل کسی صورت قابل قبول نہیں۔

کانفرنس سے معاون خصوصی طاہر اشرفی سمیت علما کرام نے بھی خطاب کیا۔

پیغام پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی منظور کیا گیا۔

Read Comments