کراچی: بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع،شہریوں کو مشکلات،ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: شہر قائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ...
شائع 23 ستمبر 2021 07:41pm

کراچی: شہر قائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔تاہم بارش سے اللہ والی اسٹاپ سے سندھی ہوٹل تک سڑک پر پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔

یوسف گوٹھ کا نالہ ابل پڑا۔ بارش سے علاقے میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

ناگن چورنگی بھی پانی میں ڈوب گئی، گرومندر سے تین ہٹی روڈ بارش میں ڈوب گئی۔ نیو کراچی اللہ والی اسٹاپ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

لیاقت آباد کی سڑک بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، بارش کا پانی سڑک کے اطراف قائم دکانوں میں داخل ہوگیا۔

شہر قائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،نارتھ کراچی، ملیر، بحریہ ٹاون اور گلشن حدید سمیت کئی مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں صبح سے ہی موسم گرم تھا، 12بجے کے بعد بادل برسے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کا آغاز ملیر ہالٹ، رفاہ عام گلشن حدید اور بحریہ ٹاون سے ہوا جہاں تیز بارش ہوئی۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، نارتھ کراچی سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے ۔

گولیمار، پیٹل پاڑہ، سولجر بازار،، لیاقت آباد اور عائشہ منزل سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

Read Comments