'ہماری حکومت کومیڈیا کی اہمیت کا احساس ہے'
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاہے کہ ہماری حکومت کومیڈیا کی اہمیت کا احساس ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی کےحکمرانوں کوعوامی روابط کااحساس نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نےریاستی میڈیاکواپناایجنڈاآگےبڑھانےکیلئےاستعمال کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھ اکہ ہم نےاےپی پی،ریڈیوپاکستان اورپی ٹی وی میں اصلاحات متعارف کروائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ریڈیوپاکستان کی آن لائن ایپ بہترین ایپ بن چکی ہے، ہماری حکومت کومیڈیا کی اہمیت کا احساس ہے،وزیراعظم نےہمیشہ نوجوان نسل کی بات کی ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی حکومت میں سب سے زیادہ آزادی میڈیا کو ملی ہے ۔
ڈیجیٹل میڈیا پروگرام کی تقریب سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر میڈیا کو آزادی نہ ہوتی تو گزشتہ تین سالوں میں ان پر اتنی تنقید نہیں ہوتی۔۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ اورخواب بڑےہوں توآدمی کامیاب ہوتاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان ہمیشہ بڑے اہداف کےحصول کیلئےکوشاں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارمانےبغیرجہدمسلسل کرنےوالےہی بڑےانسان بنتےہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ ملک کامستقبل ہیں،بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیاپیسےوالوں کونہیں،دوسروں کیلئےجدوجہدکرنےوالوں کویادرکھتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذات سےبلندہوکرملک وقوم کیلئےکام کرناہے۔
میڈیا سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ انکی حکومت میں سب سے زیادہ آزادی میڈیا کو ملی ہے ۔