وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،رویت سے متعلق قانون ایجنڈے میں شامل

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی...
شائع 25 ستمبر 2021 07:27pm

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا ، پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس کے اجرا اوررویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پرغٖورکرے گی ، ایوی ایشن ڈویژن سروسزانٹرنیشنل ہوٹل ،ایوی ایشن پالیسی اور عملدرآمد بریفنگ دے گا، وزارت داخلہ ویزہ پراسس سے متعلق بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں کاروباراورانسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی جائے گی پاکستان نرسنگ کونسل کے معاملے بارے آرڈیننس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی ۔

کورونا وبا سے نمٹںے کیلئے انڈونیشیا میں طبی عملہ بھیجنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق پربھی غورکیا جائے گا۔

Read Comments