Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2021 11:59am

شاہ سلمان اور ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز کے بچپن کی نایاب فوٹو

سعودی عرب کے "شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہسٹری اکاؤنٹ" نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے موجودہ وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کی ایک نایاب تاریخی تصویر شائع کی ہے۔

اس تصویر میں شاہ سلمان "مکمل سوٹ" پہنے نظر آ رہے ہیں۔ شہزادہ عبدالعزیز ان کے بائیں طرف بیٹھے ہیں۔ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی تھی جب وہ ابھی بچے تھے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اس تصویر کو صارفین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے اور اسے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

Read Comments