Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2021 07:48pm

گریٹر اقبال واقعہ اور موٹرسائیکل رکشہ ہراساں کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکرخاتون سے دست درازی کیس اورموٹرسائیکل رکشہ میں خاتون سے بدتمیزی کے کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس کی سماعت کی۔

جیل حکام کی جانب سے چھ ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ ملزم عابد نے اپنے بیان میں کہا واقعے سے کوئی تعلق نہیں،یوم آزادی پر اپنی فیملی کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک گیا۔

عدالت نےآئندہ سماعت پرچالان سےمتعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔

موٹرسائیکل رکشے پرخاتون سے بدتمیزی کے کیس میں تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور لڑکی کو تنگ کیا۔

ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر لڑکی سے بدتمیزی بھی کی۔ عدالت نےچاروں ملزمان کو مزید چورہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے چالان سے متعلق تفصیل طلب کرلی۔

Read Comments