گلگت: گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق،بیس زخمی

گلگت میں مزدا گاڑی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ دو افراد جاں بحق ، بیس...
شائع 29 ستمبر 2021 01:19am

گلگت میں مزدا گاڑی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ دو افراد جاں بحق ، بیس افراد زخمی ہو گئے ۔ اسپتال منتقل کئے گئے زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک ہے ۔

گلگت میں سلطان آباد پل کے قریب مزدا حادثے کا شکار ہو گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزدا گاڑی میں سوار مسافر چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Read Comments