'احتساب کا حکومتی بیانیہ دفن ہو گیا'
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کہتے ہیں کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے حق میں فیصلے کے بعد احتساب کا حکومتی بیانیہ دفن ہو گیا ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔ نیب چیئرمین اور شہزاد اکبر جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں۔
ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ میں نون لیگ کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے حکومتی احتساب کے بیانیے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2019 میں پاکستان نے برطانوی حکومت کو شہباز شریف اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے خط لکھا تھا۔
سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی مخالفین پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگائے، جس کی وجہ سے فیٹف کا پاکستان پر چیک ختم نہیں ہو رہا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کہتے تھا کہ منی لانڈرنگ کیس بہت مضبوط ہے، تمام تر سازشوں کے باوجود شریف خاندان سرخرو ہوا ہے۔