امریکی سینیٹ میں بل، پاکستانی ریفرننسز مکمل طورپرغیرضروری

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل میں پاکستان کے بارے...
شائع 29 ستمبر 2021 08:21pm

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل میں پاکستان کے بارے میں ریفرننسز مکمل طورپرغیرضروری ہیں۔

امریکی سینیٹ میں مجوزہ بل پر دفتر خارجہ نے اپنا رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی سینیٹ میں بل میں پاکستان کے بارے میں ریفرننسز مکمل طورپرغیرضروری ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ 2001 سے افغانستان میں پاک امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی حل ممکن نہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سلامتی تعاون اب بھی بہت اہم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تعاون کسی بھی ممکنہ دہشتگرد خطرے سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ قانونی سازی سمیت ایسے تمام اقدامات منفی اثرات رکھتے ہیں۔

سینیٹ میں پاکستان کیخلاف بل

سینیٹ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کا بل پیش کردیا گیا۔

امریکی سینیٹ میں یہ بل ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی افراد کی نشان دہی کی جائے۔

بل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کن ممالک نے طالبان کا ساتھ دیا یا کس قسم کی مدد فراہم کی؟ پاکستان سمیت کن ممالک نے طالبان کو سفارتی، معاشی اور سیکیورٹی مدد فراہم کی؟ جائزہ لیا جائے۔

Read Comments