'شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں'
مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا اور حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقیدکی، مریم نواز بولیں آج لوگ پھر شہباز شریف کا دور یاد کر رہے ہیں، شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں۔
پارٹی قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج لوگ پھر شہباز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔ جن کے دور حکومت میں مستحق مریضوں کو انکی دہلیز پر ادویات پہنچتی تھیں۔ ن لیگ کو کوئی پہلے توڑ سکا ہے نہ اب ایسا کر سکے گا۔
برطانوی عدالت کے فیصلے سمتعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں۔
اس موقعے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی گئیں، ہمارے ساتھیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن وہ چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
اجلاس سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ اور جنرل سیکریٹری اویس لغاری نے بھی خطاب کیا۔
برطانیہ میں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے بری
برطانیہ میں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
شہباز شریف اور سلمان شہباز برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے،دونوں کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دئے گئے۔
شہباز شریف اور سلمان شہباز بر طانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کردیئے گئے۔
شہباز اور سلمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کروا دی۔
رپورٹ 20ماہ کی تحقیقات کے بعد جمع کرائی گئی۔ برطانوی اداروں نے تحقیقات پاکستان کی درخواست پرکی۔ شہباز شریف اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
برطانوی عدالت کے فیصلے پر شہبازشریف نے اپنا ردعمل دیا ہے ، ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں سرخم کرتا ہوں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکراحسان ہے۔