Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2021 12:37am

بحیرہ جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بحیرہ جاپان کے کھُلے پانیوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوب میں بحیرہ جاپان کے کھلے پانیوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 37 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی شدت 6.1 اور زیرِ زمین گہرائی 400 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے ساحلی صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔

Read Comments