افغانستان میں معاشی تباہی روکنے کیلئے عالمی برادری کے کردار پر زور
وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار پر زوردیا ۔
اس موقعے پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے شہریوں کے انخلاءکے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت پر شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کے وزیرخارجہ نےملاقات کی ، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اورخطے کے لیے بہت اہم ہے۔
وزیر اعظم نے افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکنے تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار پر زوردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے استحکام کے لیے ایک جامع سیاسی ڈھانچہ اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔
اس ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنےکے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت پر شکریہ ادا کیا ۔