سپریم کورٹ کے جج کورونا کا شکار
سپریم کورٹ کے جج بریٹ کاونگ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،
سپریم کورٹ نے اس حوالے سے تصدیق کردی ۔ جسٹس بریگ کاونگ کی ویکسی نیشن بھی ہوچکی ہے ۔ کورٹ کے مطابق جسٹس کاونگ سمیت تمام ججز کا ایک تقریب سے قبل معمول کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق جسٹس بریٹ کی بیٹی اور اہلیہ کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔نئی عدالتی مدت کا آغاز پیر سے ہورہا ہے اور ججز عدالتی کارروائی کا آغاز آٹھارہ ماہ بعد کورٹ روم سے کرنے جارہے ہیں۔ پہلے وہ مقدمات پر دلائل فون پر سن رہے تھے ۔
کاونگ نے رواں ہفتے پیر کو ایک پرائیوٹ کانفرنس میں شرکت کی تھی جس میں وہ اور انکے ساتھیوں نے موسم گرما میں عدالت میں دائر اپیلوں کا جائزہ لیا تھا۔
کاونگ نے اس سے پہلے واشنگٹن میں ایک چیریٹی کیلئے منعقدہ دوڑ کے مقابلے میں بھی شرکت کی تھی، مقابلے میں ججز، سرکاری افسران ،منتخب نمائندگان اور رپورٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔