پنجاب: ڈینگی میں اضافہ ،173 افراد نشانہ بنے

پنجاب میں ڈینگی وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران...
شائع 02 اکتوبر 2021 07:48pm

پنجاب میں ڈینگی وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سوتہتر افراد مرض کا نشانہ بنے۔لاہور میں ایک سو پچیس مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں برس مریضوں کی تعداد دوہزارسےتجاوزکرگئی۔ طبی ماہرین کہتے ہیں احتیاط کے بغیر ڈینگی سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔

ڈینگی مچھرکےحملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں ایک سوتہتر نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو پچیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی۔ شہری کہتے ہیں حکومت انتظامات ہی نہیں کرتی کہیں سپرے بھی نہیں ہورہا۔

پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے تین سو چاراورلاہورمیں ایک سواڑتالیس مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں ڈینگی سے بچناہے تو احتیاط ضروری ہے۔

پنجاب میں رواں برس دوہزارتیرہ افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سرویلنس ٹیموں نےایک ہزار نو سو بہترمقامات سے ڈینگی لاروا بھی تلف کیا۔

Read Comments