ملک میں مزید سائنووک ، سائنوفارم اور سپونٹک کی 70 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

سائنووک ، سائنوفارم اور سپونٹک کی 70 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ...
شائع 02 اکتوبر 2021 07:57pm

سائنووک ، سائنوفارم اور سپونٹک کی 70 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

ویکسی نیشن مہم بھی تیز توخورک کی کمی نہ ہونے کے اقدامات بھی جاری ہیں ۔

گزشتہ تین روز میں سائنووک ، سائنوفارم اور سپونٹک کی 70 لاکھ خوراکین پاکستان پہنچ گئیں۔

انسداد کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ترجمان این ڈی ایم کے مطابق گزشتہ تین روزمیں 70 لاکھ انسداد کورونا ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں،30ستمبرسے2اکتوبرکے درمیان سائنووک اورسائنوفارم کی30،30لاکھ ڈوزپہنچیں جبکہ سپونٹک کی 10 لاکھ خوراکیں برآمد کی گئی ۔

این ڈی ایم اے نے خریدی گئی تمام ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئیں۔

کورونا کی ملکی صورتحال اور مجموعی اموات

تیس ستمبر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جبکہ 1,742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,729 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,245,127 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,742 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 458 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ31 ہزار 092 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 73 ہزار 796، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 417، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10ہزار 321 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 127 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر6 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 22 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 12، سندھ میں03، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,617 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Read Comments