'عمران خان اس وقت پورے ریجن کے لیڈر ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت ...
شائع 02 اکتوبر 2021 08:28pm

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پورے ریجن کےلیڈر ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 75لاکھ درخت جہلم میں لگائےجاچکےہیں،اور عمران خان اسوقت صرف پاکستان کےلیڈرنہیں ہیں، بلکہ عمران خان اس وقت پورے ریجن کےلیڈر ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کشمیر،فلسطین اورافغانستان پرعمران خان بات کرتےہیں تودنیاسنتی ہے، عمران خان کےقدوقامت کا کوئی بھی لیڈر خطےمیں نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا مثبت کردار دنیا کےسامنےہے، پاکستان کےاندرہماری تمام ترتوجہ سیکیورٹی اور معیشت پرہونی چاہئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہونیوالی جنگ کاخمیازہ پاکستان کو بھگتناپڑا، افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نےبارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں تبدیلی آئی اور کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں3ہزارسےزائدافراددوبارہ قومی دھارےمیں شامل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن ہوگا تو معیشت اوپر جائےگی،بلاول اور مریم نواز کوتو خطے کاکچھ نہیں پتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کہی رہی ہیں، ہم نےجمہوریت کی بات کررہےہیں۔

Read Comments