کشمیر پر پاکستان کا موقف بالکل کلیئر ہے: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان

ثاقب راجا(نمائندہ آج نیوز) مانچسٹر: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی...
شائع 05 اکتوبر 2021 06:21pm

ثاقب راجا(نمائندہ آج نیوز) مانچسٹر: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بالکل کلیئر ہے اور وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ برطانیہ میں بھی برطانوی حکام کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی ڈوزیئر پیش کیا گیا اور یہ بات قابل ذکر ہے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ہونے والی بحث میں 13 اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے اسی ڈوزیئر کا حوالہ دیا ہے۔

معظم احمد خان نے آج نیوز کے نمائندے ثاقب راجا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنا موقف پیش کرتے رہیں گے اب اسکا جواب کتنا مثبت آتا یے اسکا فیصلہ برطانوی حکومت نے کرنا ہے وہ ان معاملات کو اپنے طریقہ کار کے تحت دیکھتے اور عمل کرتے ہیں.

Read Comments