پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع، تمام اقدامات بروئے کار لانے کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بےبنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتا ثبوت ہے ، جو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی بالخصوص بارڈرمنیجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی کے علاوہ تیزی سےبدلتی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں شرکاء نے پاکستان کو عدم استحکام کو دو چارکرنے کی سازشیں ناکام بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھاری قربانیوں سےحاصل امن واستحکام کوتباہ کرنےکی سازش ناکام بنادیں گے ۔
اجلاس میں بھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاسخت نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئےتمام اقدامات بروئےکارلائےجائیں گے ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بےبنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے ۔
اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورانسانی بحران پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بامقصدبات چیت اورعالمی تعاون سےافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔
اجلاس میں آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہااورغیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کےانعقادپراظہاراطمینان کیا۔