نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری...
شائع 05 اکتوبر 2021 07:46pm

وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔ چیرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون ، اٹارنی جنرل ، فواد چوہدری ، اسد عمر، بابر اعوان شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بھجوائی جائے گی، سمری کی سرکولیشن کےذریعے منظوری دی جائے گی۔

مسودے میں نئے چیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے۔ چیرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن سےانتخابی اصلاحات پربات چیت کی کوشش کی۔اپوزیشن انتخابی اصلاحات پربات کرنےکوتیارنہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ اجلاس میں مردم شماری کے طریقہ کارپرغورہوا۔مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیاگیا تھا۔کابینہ اجلاس میں مردم شماری کےطریقہ کار پر غور ہوا۔مردم شماری میں عوام کوسوالنامہ دیا جاتاہے۔مردم شماری میں6ماہ تک کےقیام سےمتعلق سوال ہوتاہے۔

انہوں نےکہامردم شماری کی بنیاد پرنئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کی منظوری سےنئی حلقہ بندیوں پرانتخابات ہوں گے۔مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کیاجائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھاعیدمیلادالنبی پرعشرہ رحمت اللعالمینﷺمنایاجائےگا۔معمولی جرائم میں قیدمجروم کی سزا میں کمی کی جائےگی۔

انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہااپوزیشن سےانتخابی اصلاحات پربات چیت کی کوشش کی۔اپوزیشن انتخابی اصلاحات پربات کرنےکوتیارنہیں۔ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔اپوزیشن جلسوں میں رونےدھونےکےبجائےمذاکرات کرے۔

فواد چوہدری نے کہاپنڈورالیکس کی تحقیقات کےلئےکمیٹی بنائی جائےگی۔پنڈورا لیکس میں 700 سے زائد پاکستانیوں کےنام ہیں۔ایک کیٹیگری میں پاکستانیوں نےاثاثوں میں کمپنیاں ظاہرکیں۔

ایم ڈی کیڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاڈاکٹرفیصل سلطان نےایم ڈی کیڈکےمعاملےپربریفنگ دی۔صحت کے شعبے میں کوئی رسک نہیں لیاجاسکتا۔پی ایم ڈی سی کےلئےممکن نہیں کہ90میڈیکل کالجز کوسنبھالے۔پوری دنیا میں ایم ڈی کیڈ کا نظام رائج ہے۔ایم ڈی کیڈکےامتحان میں ایک لاکھ طالبعلم نے پرچےدیے۔ایم ڈی کیڈ کا امتحان اتنا مشکل نہیں ہے۔

Read Comments