نئے چیئرمین نیب کی تقرری، اپوزیشن سے مشاورت کا فیصلہ
حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت کرنے کی تصدیق کردی۔
اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک موجود چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔
اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہوگی، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار نئی ترامیم میں واضح کردیا ہے۔
نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودے کی منظوری
ادھر وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔ چیرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون ، اٹارنی جنرل ، فواد چوہدری ، اسد عمر، بابر اعوان شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بھجوائی جائے گی، سمری کی سرکولیشن کےذریعے منظوری دی جائے گی۔
نئے چیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین نیب کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے۔ چیرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی شق بھی شامل ہے۔