اسحاق ڈار کیس، حکومت کی فریق بننے کی درخواست

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارکیس میں فریق بننے کی...
شائع 05 اکتوبر 2021 10:58pm

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارکیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکردی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے حلف نہ اٹھانے سے سینیٹ ہاوس نا مکمل اور عوام نمائندگی سے محروم ہے ۔

وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کیس میں فریق بننے اور جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم سے اسحاق ڈار کا سینیٹر کا نوٹیفیکیشن معطل ہے. حکومت نے رکن پارلیمان کے حلف نہ اٹھانے کے معاملہ پر قانون بنا لیا ہے.

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نوٹیفکیشن معطلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے. سابق وزیر خزانہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں جس میں موقف اپنایا گیا کہ 40 دنوں میں حلف نا اٹھانے کا اطلاق ان پر نہیں ہوتا۔

اسحاق ڈار نے واضع کیا میرا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اور جب تک فیصلہ نہیں آتا سینیٹ رکنیت کا حلف نہیں لے سکتا۔

Read Comments