آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر نے ...
شائع 05 اکتوبر 2021 10:59pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سپہ سالار کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے گہرے، قریبی اور تاریخی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفالی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے، قریبی اور تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودیہ کے باہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر اس کے اثرات پر بھی بات چیت ہوئی، سعودی امیر البحر نے افغانستان کی صورتحال بالخصوص غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی سعودی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبدالعزیز نے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور فوجی و میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ افغانستان کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں فوجی رابطوں اور باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

Read Comments