'نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک پرانے چیئرمین فرائض انجام دیتے رہیں گے'

وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی ...
شائع 06 اکتوبر 2021 07:58pm

وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک پرانے چیئرمین فرائض انجام دیتے رہیں گے جب کہ نئے آرڈیننس میں چیئرمین نیب کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں کی جاسکیں گی۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم ہوں اور ٹیکس کا معاملہ متعلقہ فورم کو جائے، ملک بھر میں 90 نیب عدالتوں کے قیام کی سفارش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے آرڈیننس پرسیاست کی،چیئرمین نیب کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں کی جاسکیں گی، ضمانت کے حوالے سے اختیارات ٹرائل کورٹ کو دیئے جا رہے ہیں۔

وزیرقانون نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدرمملکت کریں گے، اوراس حوالے سے قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہوگی، چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی بنے گی ۔

اس موقعے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کنہا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا ایکٹ بھی آئے گا، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ اگر آرڈیننس میں مزید کچھ شامل کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ عمران خان اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے، اپوزیشن سےمشاورت ہوگی ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کو بڑی مچھلیوں پر نظر رکھنی ہے ۔

وزارت قانون و انصاف نے نوٹفکیشن جاری کیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈپٹی چیرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کیا تھا۔

قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔

آرڈینینس کو نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے،آرڈیننس کے تحت احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کےلیے ہوگا۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈینینس کو نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کےلیے ہوگا، صدر جتنی چاہیں احتساب عدالتیں قائم کرسکیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین نیب کے لیے صدر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے۔

صدرمملکت عارف علوی نے ڈپٹی چیرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا۔ وزارت قانون نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے ڈپٹی چیرمین نیب کا استعفی منظور کرلیا۔ ڈپٹی چیرمین نیب حسین اصغر کے مستعفی ہونے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

Read Comments