سکھر :ایک سو بارہ سال قدیم وزنی گھنٹی چوری
انگریز دور حکومت کی 112 سالہ قدیمی 300 کلو وزنی گھنٹی ایڈمنسٹریٹر...
انگریز دور حکومت کی 112 سالہ قدیمی 300 کلو وزنی گھنٹی ایڈمنسٹریٹر کے دفتر سے چوری ہوئی گئی گھنٹی کانسی کی دھات سے بنی ہوئی تھی ۔
میونسپل کارپوریشن سکھر کے ٹاؤن ہال کے ٹاور پر لگی 112 سال قدیمی گھڑیال کا گھنٹہ ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے عین سامنے سے چوری ہوگیا۔ قدیمی گھڑیال کا گھنٹہ مہنگی ترین دھات کانسی کا بنا ہوا تھا۔ ایڈمنسٹریٹر نے چوری کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے جس پولیس نے متعدد افراد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
میونسپل کارپوریشن سکھر سے قدیم گھڑی کے گھنٹے کی چوری پر متعدد ملازمین کو معطل تو کردیا گیا مگر چوکیداروں کی موجودگی میں چوری میونسپل انتظامیہ کیلئے عوامی سوالیا نشان ہے۔
Read Comments