'قوم غیر متنازعہ الیکشن چاھتی ہے'

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم غیر...
شائع 07 اکتوبر 2021 10:13pm

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم غیر متنازعہ الیکشن چاھتی ہے تاکہ جیتنے والے کے پاس اخلاقی قوت ہو اور ہارنے والا بھی شکست کو تسلیم کرے۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کے دورے اور رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں انتخابات تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر فرض ہے کہ اتحادیوں سے تجاویز لیں، ایم کیو ایم نے بڑے تحمل سے سنا اور تجاوزی دی ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی سوچ ہے کہ الیکشن کو متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے، تمام سیاسی جماعتیں بھی یہ مطالبہ کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمرا مقصد یہی ہے، وزیر اعظم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہارنے وال شکست کو تسلیم کرے اور جیتنے والا کے پاس اخلاقی طاقت بھی ہو۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی تجاویز کی دعوت دی اور پینڈورا پیپرز سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ تحقیقی سیل قائم کردیا گیا ہے جو فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ 2023 کے انتخابات سو فیصد الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہونگے۔

Read Comments