کراچی : ربیع الاول میں سیکیورٹی کے حوالےسےاجلاس
کراچی میں ربیع الاول کے دوران سکیورٹی کے حوالےسےاجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی، اجلاس میں علماء کرام اورجلوسوں کےمنتظمین نے شرکت کی،
اجلاس میں پولیس کیجانب سےکئےگئےاقدامات کاجائزہ لیاگیااجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے ربیع الاول کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں پولیس افسران کو 12 ربیع الاول میں میلاد کی محافل اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے انکی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں۔
اجلاس میں کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔اور شہر کے حساس علاقوں میں پولیس موبائل اور موٹرسائیکل گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اجلاس میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور ہر طرح کے حالات سے نبزد آزما ہونے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اور 12 ربیع الاول کے دوران رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائینگے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والا مواد پھیلانے والے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
کراچی پولیس کیجانب سے شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
اجلاس کے اختتام پر ذونل ڈی آئی جیز کو شہر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا سختی سے جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی۔
اجلاس میں کراچی پولیس کے تمام ذونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔